چہرے کی خوبصورتی کا وظیفہ
اکثر لڑکیاں اور لڑکوں کے چہرے پر دانے یا داغ دھبے نکل آتے ہیں۔تو ان کو ہم یہی عمل بتاتے
ہیں۔ اور ان کا چہرہ چودہویں کے چاند کی طرح سفید ہو جاتا ہے۔ اور کافی خوبصورت ہو جاتا
ہے۔ لیکن ہم اگر ہمیشہ خوبصورتی چاہتے ہیں چہرے پر نور لانا چاہتے ہیں اور داغ دھبے ختم
کرنا چاہتے ہیں تو اس وظیفے کو ضرور کریں۔اس وظیفے کو رات سونے سے پہلے اول آخر
تین برتبہ درود ابراہیم پڑھیں۔ اور درمیان میں اللہ پاک کا یہ نام یا مصور 41 بار پڑھیں۔ اور
پڑھنے کے بعد اپنا ہاتھ چہرے اور گردن پر پھیر لیں۔ اور پھر سو جائیں۔اس عمل کو اپنی زندگی
کا معمول بنا لیں۔ اور مسلسل کرتے رہیں انشاء اللہ ہر دن آپ کے لیے نور سے بھرپور ہوگا۔ اور
چہرہ چاند کی مانند روشن ہوتا جائے گا۔ اور اس اسکن کے امراض سے بچے رہیں گے۔