استغفار پڑھنے کی بہت فضیلت اور اہمیت ہے۔استغفار پڑھنے سے ہر مصیبت سے نجات حاصل ہوتی ہے اور ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔استغفار کی فضیلت و اہمیت کے حوالے سے امام حسینؑ کا واقعہ آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔ایک مرتبہ تین افراد حضرت حسین بن علیؓ کے پاس آئے۔ایک نے بارش کی قلت کی شکایت کی کہ کافی عرصے سے بارش نازل نہیں ہوئی۔آپ ؑ نے فرمایا”کثرت سے استغفار کرو“۔
دوسرے نے کہا ”میرے ہاں اولاد نہیں ہوتی،میں اولاد کا خواہشمند ہوں“ آپ ؑ نے فرمایا”کثرت سے استغفار کرو۔تیسرے شخص نے شکوہ کیا”زمین میں قحط پڑ گیا،غلہ پیدا نہیں ہوتایا بہت کم ہوتا ہے۔حضرت حسین بن علیؓ نے اس سے بھی فرمایا کہ کثرت سے توبہ و استغفار کرو۔“ آپ کے پاس جو لوگ بیٹھے تھے انہوں نے عرض کیا:نواسہ رسول ﷺ تینوں افراد مختلف شکایات لے کر آئے مگر آپ نے ایک ہی جواب دیا۔فرمایا:کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا فرمان نہیں پڑھا ہے؟ اپنے رب سے اپنے گناہ بخشواؤ(اورمعافی مانگو)،وہ یقینا بڑا بخشنے والا ہے۔وہ تم پر آسمان کو مینہ برساتا ہوا چھوڑ دے گااور تمہیں خوب مال و اولاد میں ترقی دے گا،اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لئے نہریں نکالے گا۔“(نوح (12-10)
اگر آپ کسی بھی مشکل یا پریشانی کا شکار ہیں تو زیادہ سے زیادہ استغفار کریں اللہ کے کرم سے تمام مسائل زندگی تیزی کے ساتھ حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے ہمارے دعائے باطن پروگرام میں خاص دعا کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام اپنی والدہ کا نام اور اپنا مسئلہ ہمیں ان وٹس اپ نمبرز پرSend کریں۔
Female: 0305-2611777
Male:0300-9157861