ناظرین ایک مسلمان کی حیثیت سے ہم سب کا ایمان ہے کہ عشق الہی کا حصول دنیا کے سب مقاصد اور خواہشات سے بلند و بالا اور عظیم مقصد اور آرزو ہے۔دنیا کی محبت کو زوال ہے۔ لیکن ہمارے خالق و مالک اللہ رب العزت کا عشق لازوال اور یادوا ہے۔ اسے عشق حقیقی بھی کہتے ہیں۔ عشق حقیقی ہی اصل عشق ہے۔ اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔ عشق حقیقی کو پا لینا مخلوق کی زندگی کی معراج ہے۔ عشق الہی میں ڈوب جانے والا انسان مر کے بھی زندہ رہتا ہے۔ لیکن ہمیں اس کا لیکن ہمیں اس کا شعور ہو ادراک نہیں ہوتا۔ناظرین اللہ کون ہے اللہ وہ ہے جو احد اور واحد ہے۔ اس کی ذات میں کوئی دوسرا اس کا شریک نہیں۔وہ کائنات کی ہر شے کا خالق ہے۔ ہر شے کا رب اور ہر شے کا مالک ہے۔ اللہ وہ ہے کہ زمین و آسمان کے خزانے اسی کے قبضے میں ہیں۔ کیونکہ وہ عرض و سماں کا مالک ہے۔ اللہ وہ ہے جو ہمارے دلوں کی چھپی ہوئی چیزوں اور سینوں میں ڈھکے ہوئے رازوں کو جانتا ہے۔

اللہ وہ ہے جو رات کو دن میں اور دن کو رات میں بدلتا ہے۔ اللہ وہ ہے کہ جسے روز ازل میں ہی ہر روح نے اقرار کیا۔کہ تو ہمارا اللہ ہے اے اللہ تو اس لیے اللہ ہے کہ ہر کوئی تیری تلاش میں شام و سحر سرگرہ ہے۔ اے اللہ تو اس لیے بھی اللہ ہے کہ ہر بندے کی منزل تو ہی ہے۔ ناظرین اللہ کہنے سے دل خون کے سمندر میں ڈوب جاتا ہے۔ اور ایسا سکون پاتا ہے جو تیرے سوا اور کہیں سے نہیں مل سکتا۔ہر دل اس کا شیدا ہے۔ ہر روح اس پر فریفتہ ہے۔ اس کی شان اعلی ہے۔ اور وہ اتنا حسین و جمیل ہے کہ ہمارے فہم و ادراک سے بلند و بالا ہے اللہ وہ ہے۔ جو طالبوں کی طلب پوری کرتا ہے۔ اللہ وہ ہے جو اپنی رحمت سے ہر چیز کو پال رہا ہے۔ اور اپنے رحم سے اپنے بندوں پر فضل و کرم کی بارش کرتا ہے۔جسے وہ عطا فرمائے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ اور جس سے وہ چھین لے اسے کو ئی دے نہیں سکتا۔ اس لیے اسے دل و جان سے مان لو اور اس کے میں خانہ میں سے توحید کا پہلا گھونٹ پی کر دونوں عالم سے بے خبر اور بیگانہ ہو جاؤ۔ اور زندگی کا ہر لمحہ اسی کی یاد میں گزار دو اور یہی سب سے بڑی خوش قسمتی ہے۔ ناظرین اس میں الہی اللہ اسم اعظم ہے۔ اس لیے اس کا ورد تمام اصرار و رموز کا خزانہ ہے۔یہ ہر قسم کے فیوض و برکات کا منبع و ماخذ ہے۔جو شخص مرد و زن اس اسم پاک کے ورد کو زندگی کا معمول بنا لے۔ اسے دین و دنیا میں کسی چیز کی کمی نہیں رہے گی۔یہ اس میں جمال کا مظہر ہے لفظ اللہ قران مجید میں 2360 مرتبہ آیا ہے۔ اس کے خواص اور فوائد بے پناہ ہیں۔ جو زندگی میں قدم قدم پہ آپ کو اپنا اظہار کریں گی۔ ناظرین اللہ کے ورد کو اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے ہر وقت جاری رکھیں۔ اس اسم پاک کا مسلسل ورد اللہ پاک سے انسان کی محبت کا اظہار ہے۔ اور اللہ نے انسان کو تخلیق ہی اپنی محبت کو پانے کے لیے کیا ہے۔ یعنی لفظ اللہ کا ورد انسان کی محبت کی معراج ہے۔ اور عشق الہی کا یہی راستہ انسان کو دنیا میں بھی کامیاب و کامران کرتا ہے۔ اور آخرت میں بھی نجات اور بلند مرتبے کا ضامن بن جاتا ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عشق سے سرفراز فرمائے۔ اور اپنی دائمی زندگی یعنی آخرت کے امتحان میں سرخرو فرمائے۔

Female: 0305-2611777

Male: 0300-9157861

Related Post

Ache Rishte Ke Liye Ya Khabiro Ka Wazifa

Ache Rishte Ke Liye Ya Khabiro Ka Wazifa

ناظرین آج کے اس جدید دور میں رشتے یا شادی نہ ہونے کا مسئلہ عام ہو چکا ہے۔ اچھا نیک اور بہترین رشتہ مل جانا کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد فرمایا گیا ہے کہ نیک مرد نیک عورتوں کے لیے اور نیک عورتیں نیک مردوں کے لیے ہیں۔اس لیے عبادات ذکر و اذکار کرتے...

Allah Ke Do Ba Barkat Namon Ka Kamal

Allah Ke Do Ba Barkat Namon Ka Kamal

ناظرین کیا آپ یا آپ کا کوئی عزیز تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہے یا پھر آپ کو اپنے معیار کے مطابق ایک اچھی اور من پسند نوکری نہیں مل رہی۔ یا آپ کے پاس نوکری تو ہے لیکن سیلری اتنی کم ہے کہ اس سے جائز ضروریات زندگی کو پورا کرنا بھی مشکل ہے۔ اس لیے آپ ہر وقت...

Isam Ya Latifu Ka Bahtreen Wazifa

Isam Ya Latifu Ka Bahtreen Wazifa

ناظرین اللہ پاک کا بہت ہی خوبصورت اور بابرکت نام یا لطیف جس کا مطلب ہے (اے نر می کر نے وا لے) یہ ا سم جمالی ہے۔ اور اللہ لطیف ہے۔ کیونکہ وہ اپنے بندوں پر مہربانی کرتا ہے۔ اور ان سے نرمی سے پیش آتا ہے۔اس کے لطف و کرم کا کیا کہنا اس نے حکیموں کو حکمت سے، علماء کو علم...

Maa k Nafarman Par Allah Ka Azab

Maa k Nafarman Par Allah Ka Azab

ناظرین ماں ایک ایسی ہستی ہے۔ جس کی عظمت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ آج کے اس مو ضو ع میں ہم آپ کو بتائیں گے۔کہ ماں کی نافرمانی پر اللہ پاک کی طرف سے کون سا عذاب نازل ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسا واقعہ سنائیں گے۔جسے سننے کے بعد آپ کی روح کا نپ اُ ٹھے گی۔ مگر اس سے...