اولاد نرینہ کے لیے وظیفہ
اگر میڈیکل رپورٹ دونوں میاں بیوی کی نارمل ہے۔ اور اولاد نہیں ہو رہی تویہ ان خاوند اور
بیوی کے لیے انتہائی مجرب عمل ہے۔ جب عورت اپنے خاص ایام کے بعد غسل کرے تو ایک
سفید کاغذ پر بسم اللہ الرحمن الرحیم کے 19 حروف کو 110 مرتبہ جدا جدالکھ کر عورت کے
گلے میں ڈال دیں۔ اور اسی روز سورج غروب ہونے سے پہلے چینی کی پلیٹ کے اوپر سورہ
فاتحہ بسم اللہ لکھیں اور پانی میں کھول کر پلائیں۔ اس پلانے والے عمل کو 40 دن روزانہ
پلائیں۔ انشاء اللہ پہلے ہی مہینے یہ حمل ہو جائے گا ۔