رمضان المبارک کا مہینہ خیر و برکت کا مہینہ ہے۔اپنے اعمال کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے مطابق ڈھالنے کا مہینہ ہے۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ”رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنات قید کر دئیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں،پھر اس کا کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا اور جنت کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ بند نہیں رہتا اور اعلان کرنے والا (فرشتہ) یہ اعلان کرتا ہے کہ، اے بھلائی (یعنی نیکی ثواب) کے طلب گار(اللہ تعالیٰ کی طرف) متوجہ ہو جا اور اے برئی کاارادہ رکھنے والے! برائی سے باز آجا کیونکہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو آگ سے آزاد کر دیتا ہے(یعنی اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کے وسیلے میں بہت لوگوں کو آگ سے آزاد کرتا ہے اس لئے ہو سکتا ہے کہ تو بھی ان لوگوں میں شامل ہو جائے) اور یہ اعلان(رمضان کی) ہر رات میں ہوتا ہے۔“(ترمذی و ابن ماجہ)
رمضان صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔یہ ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ ہے اور یہی وہ مہینہ ہے جس میں مومن بندوں کے رزق میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ جس نے اس مہینے میں کسی روزہ دار کو(اللہ کی رضا اور ثواب حاصل کرنے کے لئے)افطار کرایا تو اس کے لئے گناہوں کی مغفرت اور آتش ِ دوزخ سے آزادی کا ذریعہ ہو گا اور اس کوروزہ دار کے برابر ثواب دیا جائے گابغیر اس کے کہ روزہ دار کے ثواب میں کمی کی جائے“۔آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ ﷺ ہم میں سے ہر ایک کو افطار کروانے کا سامان میسر نہیں ہوتا(تو کیا غربا اس عظیم ثواب سے محروم رہیں گے؟)آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالی یہ ثواب اس شخص کو بھی دے گا جو دودھ کی تھوڑی سی لسی یا صرف پانی ہی کے ایک گھونٹ پر کسی کا روزہ دار کا روزہ افطار کرادے اور جو کوئی کسی روزہ دار کو پورا کھانا کھلا دے اس کو اللہ تعالیٰ میرے حوض (کوثر)سے ایسا سیراب کرے گا جس کے بعد اس کو کبھی پیاس نہیں لگے گی۔حتیٰ کہ وہ جنت میں پہنچ جائے گا۔اور جو آدمی اس مہینے میں اپنے غلام و خادم کے کام میں تخفیف اور کمی کر دے گا اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرما دے گا اور اس کو دوزخ سے رہائی اور آزادی دے گا (بیہقی)
رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اپنے نیک اعمال کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اگر آپ رمضان المبارک میں اپنے لئے خاص دعا ہمارے دعائے باطن پروگرام میں کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام اپنی والدہ کا نام اوراپنا مسئلہ ہمیں ان وٹس اپ نمبرز پر سینٹ کریں۔
Female: 0305-2611777
Male: 0300-9157861
Related Post
Farman-e-Hazrat Muhammad (SA)
حضرت محمد ﷺ کے فرامین مبارکآج ہم آپ کے ساتھ حضرت محمد ﷺ کے فرامین مبارک شیئر کریں گے جن پر عمل پیرا ہونے سے زندگی کی مشکلات حل ہو جائیں گی انشاء اللہ۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ”عورت (مرد کی) پسلی کی ہڈی سے پیدا کی گئی ہے،اگر اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو ٹوٹ جائے گی،لہٰذا اس سے...
Har Kisam Ki Preshani Se Nijat Ka Wazifa
اگر آپ اپنے دشمن کی وجہ سے پریشان ہیں یا آپ پر قرض اتنا چڑھ چکا ہے کہ جس کا اترنا بہت مشکل دکھائی دیتا ہے یا آپ کی کوئی ایسی پریشانی ہے جس کا آپ کو کوئی حل نہیں مل رہا توآپ کے ساتھ ماہ رمضان کا بہت ہی خاص اور پاور فل وظیفہ شیئر کریں گے جس کی برکت سے تمام پریشانیاں ختم...
Karobar Ke Liye Surah Kouser Ka Taweez
اگر آپ کا کاروبار نہیں چل رہا اور نقصان پہ نقصان ہو رہا ہے۔کاروبار میں کئی بار پیسہ لگا چکے ہیں لیکن منافع نہیں ہورہا۔کاروباری مسائل کی وجہ سے آپ پریشان ہیں اور مالی مشکلات کا شکار ہیں توہم آپ کو بتاتے چلیں کہ روحانیت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہمارے روحانی ماہرین نے سورۂ...
Imtihan Mein 100% Kamyabi Ka Wazifa
اگر آپ کے بچے کو سبق یاد نہیں ہوتا وہ سبق تو یا د کر لیتا ہے لیکن کچھ دیر بعد یاد کیا ہوا سبق بھول جاتا ہے اور آپ یہ سوچ کر پریشان ہیں کہ بچہ امتحان میں کیسے کامیاب ہو گا؟۔تو اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔آج کی وڈیو میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے...
Dil Ghabrata Ha To Ye Wazifa Krein
اگر آپ کا دل بے چینی اور گھبراہٹ کا شکار رہتاہے۔دل میں ایک عجیب سی بے چینی اور بے سکونی رہتی ہے۔وہم اور وسوسوں کا شکار رہتا ہے تو آج آپ کے ساتھ دل کی بے چینی اور گھبراہٹ سے نجات کا پاورفل وظیفہ شیئر کریں گے۔آپ ہر روز اللہ الصمد کو313 مرتبہ پڑھ کرپانی پہ دم کر کے پی...
Powerful Wazifa For Favorite Job
اگر آپ اپنی جاب کی وجہ سے پریشان ہیں۔اچھی تعلیم اور قابلیت ہونے کے باوجود بھی آپ کو من چاہی جاب نہیں مل رہی تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے اسمائے اعظم میں سے وہ کون سے دو اسم ہیں جن کو ملا کر پڑھنے سے یہ مسئلہ حل ہو گا۔یا خالق،یا رزاق۔ان اسمائے اعظم...
Ramazan Me Pasandida Shaks Ko Manaein
اگر آپ کا من پسند شخص آپ سے ناراض ہو گیا ہے اور آپ کوچھوڑ کر چلا گیا ہے۔اس شخص کو منانے کی آپ کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے اللہ تعالیٰ کے ننانوے اسمائے اعظم میں سے وہ کون سے دو اسم ہیں جن کو ملا کر پڑھنے سے یہ مسئلہ حل ہو گا۔وہ دو اسم ہیں...
Ramzan Mei Mohron Ka Dard Se Shifa
اگرآپ مہروں کے درد میں مبتلا ہیں اور مرض بہت پرانا ہے۔آپ نے ہر طرح کے ڈاکٹری اور حکیمی علاج بھی کروا لئے لیکن نہ ہی کسی دوا نے اثر کیا اور نہ ہی کوئی وہ وظیفہ کام آیا تو آج آپ کو بتاتے چلیں کہ مہروں کے درد سے مکمل نجات کے لئے روحانیت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہمارے...
Adhore Kam Pure Krne Ka Ramzan Ka Wazifa
اگر آپ کے کچھ ایسے کام ہیں جو سالوں سے اٹکے ہوئے ہیں یا ایسی حاجات ہیں جو عرصہ دراز سے قبولیت کی منتظرہیں تو آپ کوماہ رمضان کا وہ خاص اور بے مثال وظیفہ بتائیں گے جس کی برکت سے آپ کی تمام حاجات پوری ہوں گی اور رکے ہوئے تمام کام تیزی کے ساتھ اسی رمضان میں پورے ہوں گے...
Rizaq Me Kaseer Izafay Ka Ramzan Ka Wazifa
اگر آپ کا کاروبار نہیں چل رہا نقصان پہ نقصان ہو رہا ہے اور مالی مشکلات کا شکار ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ روحانیت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہمارے روحانی ایکسپرٹس نے ماہ رمضان میں سورۂ اخلاص کے خاص نقش تیار کئے ہیں۔ان نقوش پر رمضان کی ہر رات میں کاروبار میں اضافے کے خاص...
Amazing Wazifa Of Ramzan For OCD
اگر آپ کو وہم اور وسوسے آتے ہیں۔برے اور شیطانی خیال آتے ہیں۔اور سوچوں کی وجہ سے آپ کا دماغ ماؤف ہو جاتا ہے۔سالوں سے آپ وہم اور وسوسوں کا شکار ہیں۔میڈیکلی اور روحانی علاج بھی کروا چکے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوااور نہ ہی کوئی وظیفہ کام آیا تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ...
Ramzan Ki Pahli Sehri Ka Khas Wazifa
ہم آپ کے ساتھ رمضان کا وہ نایاب عمل شیئر کریں گے جس کی برکت سے رزق میں کبھی کمی نہ ہو گی اور مال و دولت میں حیرت انگیز اضافہ ہو گا۔آپ نے رمضان کی پہلی سحری میں یا اللہ،یا رزاق کو ۳۱۳مرتبہ پڑھنا ہے۔اس وظیفے کے کمالات آپ کو حیران کر دیں گے۔رمضان میں اس وظیفے کی برکت سے...











